قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو فراہم کئے ، عبداللطیف خالد

قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو فراہم کئے ، ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے نئے ملی نغمے میں آنجہانی قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کوشامل کرنا ،اس کی تعریف وتوصیف اس طرح کہ وہ مسلم سائنسدان ظاہر ہو،مقتدر حلقوں کے اس مؤقف کی نفی ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے اور کوئی ادارہ اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز مرکزی دفتر احرارنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ہنگامی مشاورتی اجلاس کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ1974ء کی قانون سازی کے بعد ڈاکٹر عبدالسلام نے بھٹو مرحوم کی طرف سے بلائی گئی ایک سائنس کانفرنس میں شرکت سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ ’’میں ایسے لعنتی ملک پر قدم نہیں رکھنا چاہتا جہاں کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا ہے‘۔‘احراررہنماؤں نے کہا کہ سابق بیوروکریٹ زاہد ملک کے مطابق ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو فراہم کئے اور قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں اس تناظر میں ڈاکٹر عبدالسلام کو ملی نغمے میں شامل کیا جانا ملکی آئین اور سلامتی کے حوالے سے ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 1986ء میں جب میاں نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے ڈاکٹر عبدالسلام کو خفیہ طور پر پاکستان میں مدعو کیا اور ان کو سرکاری سطح پر پروٹوکول دیا گیا جبکہ اس سال کے شروع میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنٹر فار فزکس کو قادیانی عبدالسلام کے نام سے منسوب کیا گیا جس پر مسلسل احتجاج ہورہا ہے ۔احراررہنماؤں نے کہا کہ ایک طویل دورانیے والی سازش کے تحت محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نظر انداز کرنے کے ایجنڈے پر کام ہوررہا ہے جو کسی طور بھی مناسب نہیں !

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -