نواز شریف کا حرمتِ ووٹ کیلئے جان لڑانے کا اعلان سمجھ سے بالا تر ہے، اشرف آصف
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا نواز شریف کا حرمتِ رسولﷺ کو چھوڑ کر حرمتِ ووٹ کیلئے جان لڑانے کا اعلان سمجھ سے بالا تر ہے۔شہداء ختم نبوت کا خون ابھی نوازشریف کے دامن پہ تازہ تازہ نظر آرہا ہے اور نوازشریف کو اپنی پارسائی کا شبہ ہونے لگا ہے۔ کاروبارِ ظلم چلانے والے کا تحریکِ عدل چلانا مضحکہ خیز ہے ۔نواز شریف کو قومی اداروں سے لڑئی مہنگی پڑے گی۔ ختم نبوت کے خلاف سازشوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔
سوشل میڈیا کی بیساکھیوں سے مسلم لیگ ن کو کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔عوام میں جا کر تحریک عدل چلانا نوازشریف کی بھول ہے۔عقیدہ ختم نبوت پر ان کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کے بعد پاکستانی عوام