ریاضی کے جدید مو ضوعات پرچار روزہ ورکشاپ

ریاضی کے جدید مو ضوعات پرچار روزہ ورکشاپ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورعبدالسلام سکول آف میتھ میٹکل سائنسزمیں نیشنل سنٹر فار میتھ میٹکس اور ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام ریاضی کے جدید مو ضوعات پرچار روزہ ورکشاپ کاآغاز،ورکشاپ میں طلباء اور اسا تذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کر رہی ہے ۔

عبدالسلام سکول آف میتھ میٹکل سائنسزسے ڈاکٹر عمران انور ،ترکی سے ڈاکٹر عائشہ اسلوب قریشی ،جرمنی سے ڈاکٹر قیصر لطیف ،لمز سے ڈاکٹر شاہین نذیر ،ڈاکٹر محمد عثمان ،جی سی یو فیصل آباد سے ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈاکٹر اسد ضیغم اور ڈاکٹر عظیم خادم خطاب کریں گے ۔ورکشاپ کا مقصد طلباء کوریاضی کے جدید موضوعات سے روشناس کر اناہے ۔

ورکشاپ 29 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -