مولانا ظفر علی خاں کے معرکتہ الآراء مضامین اور تراجم پر مشتمل کتاب شائع ہو گئی

مولانا ظفر علی خاں کے معرکتہ الآراء مضامین اور تراجم پر مشتمل کتاب شائع ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مولانا ظفر علی خاں کے معرکتہ الآراء مضامین اور تراجم پر مشتمل ’’نگارشات ظفر علی خاں ‘‘ مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے ۔ اس کتاب کو صدارتی ایوارڈ یافتہ محقق اور ادیب پروفیسر احمد سعید نے مرتب کیا ہے۔ کتاب 596صفحات پر مشتمل ہے اس کتاب میں زمیندار ، مخزن ، دکن ریویو ، ہمدرد، پنجاب ریویو اور دیگر اخبارات اور رسائل مین چھپنے والے مضامین اور تراجم شامل کو شامل کیا گیا ہے ۔قاری کے لیے انتہائی دلچسپ اور تاریخی نقطہ نگاہ سے اہم واقعات اور مقامات جاننے کے سلسلے میں نگارشات ظفر علی خاں ایک اہم دستاویز ہے ۔ کتاب کی قیمت صرف 1500/-روپے ہے جبکہ ناشر مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ 21نون ایونیو ، مسلم ٹاؤن، لاہور(رابطہ 042-35846676)سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
علاوہ ازیں مولانا ظفر علی خاں کی شہرہ افاق کتب خیابان فارس، جنگ روس و جاپان اور پروفیسر احمد سعید کی مولانا ظفر علی خاں کی شخصیت اور صحافت کے حوالے سے کتب ’’زمیندار دی وائس آف مسلم انڈیا‘‘(انگریزی)، ’’گفتار ظفر علی خاں ‘‘(حصہ دوم) ،اور ’’رائیٹنگ اینڈ سپیچز آف مولانا ظفر علی خاں‘‘ (انگریزی) طباعت کے مراحل میں ہیں۔