بینظیر کے قاتل 10 سال سے آزاد،عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیسے ممکن ، رضا ایڈووکیٹ

بینظیر کے قاتل 10 سال سے آزاد،عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیسے ممکن ، رضا ...

  

لاہور(پ ر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کاہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگا کر 6 ماہ میں سب کچھ ٹھیک کرنے کا بیان حقیقت سے کوسوں دور ہے۔سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قاتل دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود آزاد گھوم رہے ہیں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیسے ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ غلط مقدمہ بازی روکنے کیلئے پارلیمنٹ میں قانوں سازی کی ضرورت ہیں عدالت میں بوگس اور جعل سازی سے مقد مہ دائر کرنے والے کو اسی جرم کے تحت سزا دی جائے ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جانے پر عدلیہ کیخلاف مہم چلائے جانے کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبا ل کا 435 آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لا کر ملک کو قرضو ں سے نجات دلائی جائے۔ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے اس ملک کو معاشی اعتبار سے تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ملک کی مضبوط معشیت کے تمام تر دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدرملک میں ناقابل برداشت مہنگائی کا سبب بنے گی جس کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہیں ان کی کرپشن کے باعث عدالتیں نا اہل قرار دے رہی ہیں۔ دہشت گردی،بدامنی، عدم تحفظ، مہنگائی ،بے روزگاری ،کرپشن اور لاقانونیت کے عفریت نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔انہوں نے کہا ایک نااہل اور عدالت کو مطلوب شخص ابھی تک وزارت خزانہ کے منصب پر فائز ہے جو پاکستانی عوام کے ساتھ ایک سنگین اور بھیانک مذاق ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے حکمرانوں کے پاس کوئی لائحہ عمل سرے سے موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے قومی انتخابات میں نون لیگ کو پاکستان کی باشعور عوام مکمل طور پر مسترد کر ے گی۔کرپٹ عناصر کی محض نا اہلی کافی نہیں بلکہ ان سے قومی کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لی جانی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ADV RAZA NEWS LAHORE 27-12-2017

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -