جماعت اہل سنت نیوایئر نائیٹ کو ’’ شب دعا ‘‘ کے نام سے منائے گی،مظہر سعید

جماعت اہل سنت نیوایئر نائیٹ کو ’’ شب دعا ‘‘ کے نام سے منائے گی،مظہر سعید

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ جماعت اہل سنت نئے عیسوی سال کے آغاز پر نیوایئر نائیٹ کو ’’ شب دعا ‘‘ کے نام سے منائے گی۔ اس موقع پر ہر شہر میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ امیر جماعت اہل سنت نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ نئے سال کے آغاز پر خرافات کا بائیکاٹ کر کے ہر گھر میں محفل ذکر و دعا منعقد کی جائے۔ حکومت نیو ایئر نائیٹ کے نام پر ہونے والی اخلاق سوز تقریبات پر پابندی لگائے اور عریانی و فحاشی پر مبنی بیہودہ پروگراموں کو ریاستی طاقت کے ذریعے روکا جائے کیونکہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں اسلامی تعلیمات کے منافی سرگرمیوں کی کوئی گنجائش اور جواز نہیں۔

حکومت سرکاری سطح پر نیو ایئر نائیٹ کو ’’ شب دعا ‘‘قرار دے۔

اور یکم جنوری کو ہر سرکاری دفتر میں محفل میلاد منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4