حلقہ 120میں ن لیگ کی جانب سے مسیح برادری کیلئے راشن تقسیم کی تقریب

حلقہ 120میں ن لیگ کی جانب سے مسیح برادری کیلئے راشن تقسیم کی تقریب

  

لاہور(پ ر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں کرسمس کے موقع پر علاقہ کے سابق ایم این اے اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف ، مریم نواز اور ایم پی اے بلال یٰسین کی جانب سے مسیح برادری کیلئے راشن تقسیم کی تقریب کا اہمتام کیا گیا ، جس کی قیادت حلقہ کے کوآرڈینیٹر باؤ پطرس نے کی، اس موقع پر باؤ پطرس نے نواز شریف ، مریم نواز اور بلال یٰسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ کرسچین کمیونٹی کواہمیت دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ عظیم قائد اور لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ہمارا یہ یقین ہے کہ اگلے الیکشن میں بھی شیر خوب دھاڑے گا۔تقریب کے اختتام پر این اے 120میں رہائش پذیر کرسچین کمیونٹی کے 300گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -