محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ایپکا یونٹ کے الیکشن آج ہوں گے

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ایپکا یونٹ کے الیکشن آج ہوں گے

لاہور(پ ر)پریس سیکرٹری منیر احمد نے ایک تقریب میں کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ایپکا یونٹ میں الیکشن آج ہوں گے۔ دو گروپ مد مقابل ،چودھری اعظم پھول گروپ کا پلڑا بھاری، انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، کیمپوں میں گھما گھمیپھول چودھری اعظم گروپ انتخابی نشان پھول کے صدر نے کہا کہ انشا اللہ ہم الیکشن جیت کر محکمے کے ملازمین بھائیوں کی ترقی کیلئے دن دوگنی رات چوگنی کام کریں گے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اپنے ملازمین کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔

چودھری اعظم گروپ و ممبران کا تعلق پھول گروپ سے ہے جس کیلئے محمد اعظم صدر رانا حبیب الرحمان سینئر نائب صدر ایم شہباز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عارف یعقوب جنرل سیکرٹری آصف سینئر نائب صدر IIرانا قاسم نائب صدر I مہر اسلم نائب صدر II، منیر احمدپریس سیکرٹری،سلیم الدین آفس سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4