ہیلتھ کمیشن کا کریک ڈاؤن ، عطائیوں کے 35اڈے سیل

ہیلتھ کمیشن کا کریک ڈاؤن ، عطائیوں کے 35اڈے سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 35عطائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے جن 35اڈوں کو بند کیا ان میں21 کلینک،چار چاردندان ساز، میڈیکل سٹوراورہڈی جوڑجبکہ دو حکیم اور لیب شامل ہیں ۔جن اڈوں کو بندکیا گیا ان میں نظام کالونی میں واقع علی میڈیکل سٹور، فرسٹ ایڈ کلینک اوردن کلینک، اقبال ٹاون میں مریم بی بی ڈسپنسری، شاہدرہ میں رفیق میڈیکل سٹور، کوٹ عبدالمالک میں عماد ہسپتال، راوی روڈ پر حاجی قمر دین ، حاجی نظام دین اور حافظ آباد جراح، گرو مانگٹ روڈ پر اے ون میڈیکل سٹور، مدینہ کالونی میں شیخ محمد تقی کلینک، والٹن روڈ پر سردار جی یونانی دواخانہ، چو نگی امرسدھو میں احسن ڈینٹل کلینک ، اقبال ڈینٹل کلینک، ندیم میڈیکل سٹور، وقاص ڈینٹل کلینک، حق فیملی ہسپتال اور لیاقت کلینک، مصطفی آباد میں راوی دواخانہ، مرغزار کالونی میں الر حمٰن ڈینٹل لیب اور البغداد ہڈی جوڑ، نیاز بیگ روڈ پر مدینہ میڈیکل سٹور، ملتان روڈ پر اعوان کلینک، جوہر ٹاون میں ہا شمی کلینک ، منہاس میڈیکوز اوراللہ دتا کلینک، حمادا اشرف کلینک (فیض پارک) ، مدینہ ہومیو پیتھک کلینک (باگڑیاں روڈ) ، احمد میڈیکل سٹور (گرین ٹاون)، عزیز کلینک ( یتیم خانہ)، احمد ہومیوپیتھک کلینک، امجد کلینک اور فیملی کئیر میڈیکل لیب (بھکر منڈی)، اقبال فارمیسی(علامہ اقبال ٹاون) اور پنجاب کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں مخدوم ہسپتال شامل ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ تین ماہ میں کارروائی کرتے ہوئے84 عطائیوں کے اڈوں کو بند کر دیاہے۔