حکومت گلگت بلتستان کو ایک خودمختار آئینی صوبہ قراردے
لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز و جنرل سیکریٹری عبد الرزاق ببر نے کہا ہے کہ بجائے اس کے کہ حکومت گلگت بلتستان کو ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح ایک خودمختار آئینی صوبہ قرار دے حکومت نے وہاں بھی ظالمانہ ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کر دیا ہے جس پر گلگت بلتستان کی تاجر برادری سراپا احتجاج ہے اور ہڑتالیں کر رہی ہے۔ انجمن تاجران ان کی مکمل حمایت و تائید کرتی ہے۔ پاکستان کی ساری تاجر برادری ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرانے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمارا گلگت بلتستان کی تاجر برادری سے رابطہ ہے اور جلد انجمن تاجران کا ایک وفد گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ضلعی تاجر رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ خالد پرویز نے کہا تاجر برادری وزیراعظم کے نئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان ہی نہیں پورے پاکستان سے یہ ظالمانہ اور کالا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کریں۔
خالد پرویز