نوازشریف نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا

نوازشریف نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن وومن ونگ کی رہنمااور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ڈاکٹر نبیلہ طارق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے پاس شور شرابا کرنے کیلئے کوئی سیاسی ایشو نہیں ملا تو وہ مجبوراً قادری کی ٹرین میں سوار ہوگئے ہیں ۔انسانی حقوق اور لاشوں پر سیاست کرنیوالوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ڈیفنس میں لیگی خواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو تاریکیوں سے نکال کر روشنیوں میں لاکھڑا کیا ہے ، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات دی ہیں ۔

نبیلہ طارق

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -