ہال روڈ خدمت گروپ تاجروں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے
لاہور ( کامرس رپورٹر ) چیف پیٹرن انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ محمد اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا طرہ امیتازہی خدمت ہے ۔ جس کے لیے خدمت گروپ کا تاجروں کے لیے عملی اقدامات کرنا قابل ستائش ہے ۔ خدمت گروپ نے ہمیشہ ہال روڈ کے تاجروں حقیقی مسائل اور ان کے تدارک کے لیے ذاتی کاوشوں کو بروئے کار لا نا فرض اولین ہے ۔ اور الحمداللہ جس پر ہمارے گروپ کے تمام عہدیدران نے تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ایک روایت قائم کی ہے ۔ جس کو ہال روڈ کے تاجر دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں ۔
محمد اعظم