لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران تبدیل

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران تبدیل

  

لاہور (پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) سمیعہ سلیم نے تین افسروں کے تبادلے کے ا حکامات جاری کئے ہیں ۔ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر مظاہر حسین کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فیصل عنایت کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ تقرری کی منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سدرہ پروین کو ڈائریکٹوریٹ آف کمرشلائزیشن میں تعینات کر دیا ہے ۔

ایل ڈی اے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -