چار سال کچھ نہ کرنے والے آخر ی سال متحر ک ہو گئے،عاطف رفیق

چار سال کچھ نہ کرنے والے آخر ی سال متحر ک ہو گئے،عاطف رفیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آخری سال نئے منصوبے بنا رہی ہے ، چار سال تک کچھ نہ کرنے والے اب متحرک ہوگئے ہیں اور عوام کو نئے خواب دیکھار ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہیں اور وہ پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں ، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی ، آصف علی زرداری ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ، ہر سیاستدان ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے ،آصف علی زرداری نے ملک کی ترقی کے لئے ریکارڈ کام کیا ہے،،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور جمہوری نظام کو استحکام بخشا ہے ، عوام اب پھر آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عاطف رفیق

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -