سلطان راہی کی21 ویں برسی 9جنوری کو منائی جائے گی

سلطان راہی کی21 ویں برسی 9جنوری کو منائی جائے گی

لاہور(فلم رپورٹر) سلطان راہی کی21ویں برسی 9جنوری 2018کو منائی جائے گی‘ مرحوم سلطان راہی نے60 کی دہائی میں ایکسڑا کے کرداروں سے فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا۔ تفصیلات کے مطابق فن کے سلطان نے 800سے زائد فلمیں کیں جن میں سے500کے قریب فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے سلطان راہی پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد ہیرو تھے اور یہ دور کئی سال تک جاری رہا ہدایتکار یونس ملک کی فلم’’ مولا جٹ ‘‘میں ان کے کردار مولے کو برصغیر میں زبردست شہرت ملی ۔

اور انہوں نے اس سے ملتے جلتے کئی کردار درجنوں فلموں میں ادا کئے مرحوم سلطان راہی 9 جنوری 1996 کو گوجرانوالہ سے لاہور آرہے تھے کہ راستے میں جی ٹی روڈ پر انہیں قتل کر دیا گیا۔

ٹائیگر زندہ ہے کی کامیابی پر کترینہ اور سلمان کے ’’ بیٹے‘‘ کا ڈانس

مزید : کلچر /میٹروپولیٹن 1