ایلینا ڈی کروزکا بوائے فرینڈ کیلئے خاوند کا لفظ استعمال

ایلینا ڈی کروزکا بوائے فرینڈ کیلئے خاوند کا لفظ استعمال

  

ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے خاوند کا لفظ استعمال کرکے کئی روز سے زیر گردش خفیہ شادی کی خبروں کو تقویت فراہم کردی۔ میڈیا کے مطابق ایلینا ڈی کروز کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی خبریں کافی دنوں سے گردش میں تو تھیں لیکن اب اْن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ نے گزشتہ کئی روز سے پھیلی ہوئی ان خبروں کو تقویت فراہم کردی ہے۔ایلینا ڈی کروز نے کرسمس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرایک کرسمس ٹری کی تصویر پوسٹ کی ہے لیکن اس کی سرخی میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اینڈریو نیبو کو کریڈٹ دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اینڈریو کے لیے ’ہبی‘ کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ خاوند کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ایلینا ڈی کروز بالی ووڈ میں فلم ’’کک‘‘، ’’برفی‘‘ اور ’’بادشاہو‘‘ جیسی مشہور فلموں میں کام کرچکی ہیں جب کہ اْن کے آسٹریلوی بوائے فرینڈ اینڈریو پیشے کے اعتبار سے فوٹوگرافر ہیں۔

مزید :

کلچر -