آگے نکلنے کی دوڑ نے کئی فنکاروں کے مستقبل تاریک کردےئے :اکارہ کی گفتگو

آگے نکلنے کی دوڑ نے کئی فنکاروں کے مستقبل تاریک کردےئے :اکارہ کی گفتگو

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر سمرہ نور نے کہا ہے کہ انسان کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہم سیکھنے کے عمل کو بہتر نہیں کریں گے ۔ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے‘ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ نے کئی فنکاروں کے مستقبل تاریک کردےئے ہیں ۔سمرہ نورنے کہا میں نے بچپن سے ہی خود کو دوسرے سے سیکھنے کی طرف متوجہ کردیا تھا اور آج تک سیکھتی آرہی ہوں کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔شوبزکی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں ۔ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں۔عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ۔

، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔

مزید : کلچر