اداکارہ پرسکون اور ہمیشہ اپنے اندر کا مشاہدہ کرنے میں مشغول رہتی ہیں،اداکارکی گفتگو

اداکارہ پرسکون اور ہمیشہ اپنے اندر کا مشاہدہ کرنے میں مشغول رہتی ...

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما بہت زبردست اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذات میں آرام دہ اور پرسکون اور اپنے انتخاب کے بارے میں واضح ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ جو ان دنوں ہدایتکار زویا اختر کی فلم ’’گلے بوائز ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی کا انوشکا شرما سے متعلق کہنا ہے کہ وہ بہت زبردست شخصیت ہیں اور ہمیشہ اپنے اندر کا مشاہدہ کرنے میں مشغول رہتی ہیں، میں ہمیشہ انہیں غصہ دلاتا رہتا ہوں اور ہمارے درمیان غیر مستحکم دوستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوشکا شرما بہت زبردست اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذات میں آرام دہ اور پرسکون اور اپنے انتخاب کے بارے میں واضح ہیں۔

مزید :

کلچر -