چین کو حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،تائیوانی وزیر کا اعلان
تائپی (آئی این پی/زنہوا )تائیوان کی ایک سینئر وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کرنے کی جرات کی تو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔تائیوانی وزیر نے یہ بیان چین کے رد عمل میں کیا ہے ، چین نے کہا تھا کہ اگر امریکی جنگی بحری جہاز تائیوان کی بندرگاہ میں داخل ہوئے تو تائیوان پر حملہ کردیا جائے گا تا ہم تائیوان کے ایک سینئر وزیر نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا کہ تواسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔دریں اثنا تائیوان مین لینڈ امور کے وزیرچینگ ایچ سیاؤ یو نے تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اشتعال پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے ، چین اپنی خود مختاری کا تحفظ کر سکتا ہے ۔انہوں نے امریکہ پر بھی زوردیا ہے کہ وہ ایک خودمختار جزیرے کو بیجنگ کے ساتھ مذاکرات میں سودے بازی کے طورپر استعمال نہ کریں۔چینی سفارتکار لی کی زن نے وارننگ دی ہے کہ جس دن امریکی بحری بیڑا جزیرے کی جنوبی بندرگاہ کاؤ سنگ میں داخل ہوا ،اسی روز چینی فوج تائیوان کو طاقت کے ذریعے چین میں شامل کرلے گی ۔ادھر تائیوان کی سینئر وزیر نے کہا ہے کہ ہم تائیوان کا دفاع کرسکتے ہیں ۔