مندرا بیدی کی فٹنس برانڈ کیلئے اشتہار کی عکسبندی مکمل
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ مندیرا بیدی نے فٹنس برانڈ کے لئے اشتہار کی عکسبندی مکمل کر لی ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ مندیرا بیدی نے اپنے شوہر اور ہدایتکار راج کوشال کے ساتھ کرسمس کے موقع پر فٹنس برانڈ کے لئے اشتہار کی عکسبندی مکمل کر لی ، دونوں اسی ہی دن 1996 ء میں پہلی بار ایک دوسرے سے ملے تھے اور مندیرا بیدی ایک فلمم کے سکرین ٹیسٹ کے لئے آئی تھیں اور راج کوشال انجہانی فلمساز موکل آنند کے چیف اسسٹنٹ تھے ۔
اس سلسلے میں مندیرا بیدی کا کہنا ہے کہ انہیں بہت عرصے سے راج کے ساتھ کام کرنے کا انتظار تھا،اشتہار کی عکسبندی میں بہت مزا آیا۔
کلاسیکل رقص پر دسترس کے باوجود خود کو طالبہ سمجھتی ہوں،نمرین بٹ