پیرو: سابق آمر البرٹو فوجی موری کی سزا معاف کرنے پر احتجاج

پیرو: سابق آمر البرٹو فوجی موری کی سزا معاف کرنے پر احتجاج

لیما(آن لائن) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں سابق آمر البرٹو فوجی موری کی سزا معاف کرنے پر احتجاج، ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت لیما کی سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی۔سابق صدر فوجیموری کرپشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جرم میں 25 برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے لیکن صدر پیڈرو پابلو کو زنسکی نے اناسی سالہ فوجی موری کی سزا بیماری کی وجہ سے معاف کر دی جس پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین نے صدر کوزنسکی سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر