47فیصد جرمن شہری آئندہ انتخابات سے قبلمرکل کے چانسلرشپ چھوڑ دینے کے حامی

47فیصد جرمن شہری آئندہ انتخابات سے قبلمرکل کے چانسلرشپ چھوڑ دینے کے حامی

برلن (اے پی پی) جرمنی کے47 فیصد شہریوں نے2021 میں ہونے والے انتخابات سے قبل چانسلر انجیلا مرکل کے اپنے عہدے سے الگ ہو جانے کی حمایت کر دی۔ جرمن خبر رساں ادارے کی جانب سے منعقدہ ایک سروے میں قریب 47 فیصد شہریوں نے کہا کہ چانسلر میرکل کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، جب کہ چانسلر مرکل کے حق میں رائے دینے والوں کی تعداد 36 فیصد تھی۔ سمتبر کے پارلیمانی انتخابات کے فورای بعد کیے جانے والے جائزوں میں چانسلر میرکل کی خاطر خواہ مقبولیت دیکھی گئی تھی، تاہم حالیہ کچھ ہفتوں میں اس میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر