کلبھوشن پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یا سین گھمن
جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بھارتی جاسوس کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔پاکستان نے کلبھوشن سے اس کی والدہ اور بیوی کی ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرائی ہے۔کل تک بھارت کلبھوشن کو اپنا جاسوس تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا اس کی فیملی کی ملاقات ہوتے پوری دنیا کے میڈیا نے دیکھ لیا ہے۔یاسین گھمن نے مزید کہابھارتی جا سوس نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے متعدد اہلکاروں پر کوئٹہ اور تربت میں حملوں اور مہران بیس حملے میں کالعدم تنظیم کی مدد کا اعتراف کیا، وہ 17 بار پاکستان آیا اور پھر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔اس کی وجہ سے سینکرڑوں پاکستانی شہید بھی ہوئے جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے۔یاسین گھمن نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا نوٹس لے۔بھارت کے خطرناک عزائم خطے کے امن کو خراب کررہے ہیں۔