مقابلے پر یقین نہیں رکھتیں:جیکولین فرنینڈس

مقابلے پر یقین نہیں رکھتیں:جیکولین فرنینڈس

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ موازنہ کو بہت زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ریس 2 ‘‘ میں اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ موازنہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں موازنہ اور مقابلے کو بہت سنجیدگی سے لینے پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میں اپنے کام کے ساتھ سجیدہ ہیں اور اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں اور ہرکوئی اپنے مخصوص کردار میں انفرادیت لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’ریس 3 ‘‘ کی عکسبندی میں بہت مزا آرہا ہے اور ہم ایکشن مناظر کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید : کلچر