نواز شریف نام نہاد مقبولیت کی خوش فہمی سے باہر نکل آئیں، ملک حماد

نواز شریف نام نہاد مقبولیت کی خوش فہمی سے باہر نکل آئیں، ملک حماد

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما ملک حماد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی نام نہاد مقبولیت کی خوش فہمی اور نرگسیت سے باہر نکل آئیں،کرپشن کیسز نے ان کی پارٹی اوران کی سیاسی زندگی تباہ و برباد کر کے رکھ دی ہے، طے شدہ پروگرام کے تحت ناکام منصوبوں کو تخلیق کرنیوالوں کے کردار سے عوام خوب واقف ہو چکے ہیں، سرکاری خرچ پر سوشل میڈیا ٹیم کا پراپیگنڈہ کسی کام نہیں آئے گا ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک حماد نے کہا کرپٹ ٹبر کی اربوں کی لوٹ مار کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں،وہاں اپنی صفائی میں کچھ نہ کہہ پانے والے اداروں کیخلاف زبانیں چلا رہے ہیں، ملک حماد نے کہا کہ کرپشن سے معیشت کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے لچھے دار تقریروں سے نوجوان نسل کو بہکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،سرکاری مشینری اور وسائل کا بے دریغ استعمال کرکے بنائی جانے والی سوشل میڈیا ٹیم سے نااہل نواز شریف اوران کی صاحبزادی کا خطاب صرف جھوٹ کا پلندہ تھا، کرپٹ ٹبر احتساب شروع ہونے پر گریہ وزاری کرکے خود کو مظلوم اور معصوم ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ماضی میں عدلیہ کا تقدس پامال کرنے والے اس بار پھر ہرزہ سرائی کرکے اپنی اصل شکل کے ساتھ عوام کے سامنے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -