معروف گلوکارہ ریانہ کا کزن قتل

معروف گلوکارہ ریانہ کا کزن قتل

  

  1. بارباڈوس(نیٹ نیوز)عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریانہ کے کزن کو ان کے ساتھ کرسمس منانے کے چند گھنٹوں بعد ہی قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ کا کزن ٹیون کائیسین الین بارباڈوس کے علاقے سینٹ مائیکل میں پیدل چل رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان پر متعدد گولیاں برسا دیں۔اکیس سالہ الین کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔آٹھ مرتبہ گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی گلوکارہ ریانہ نے سوشل میڈیا پر اپنے کزن کے قتل کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے خراج عقیدت پیش کیا اور ملک میں پستول کی مدد سے جرائم بند کرنے کی درخواست بھی کی۔

    گلوکارہ ریانہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ گزشتہ رات تم میرے ساتھ تھے اور کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ تمھاری آخری رات ہو گی، تم ہمیشہ یاد رہو گے۔دوسری جانب پولیس تاحال قاتل کو تلاش کرنے میں ناکام ہے اور عوام سے فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری میں مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -