شاہ رخ خان نے گانا گا کر سلمان خان کو سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دیدی

شاہ رخ خان نے گانا گا کر سلمان خان کو سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دیدی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے گانا گا کر سلمان خان کو سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دید ی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز63 ویں فلم فیئر ایوارڈز کے اعلان کے موقع پر سلمان خان کے لئے گانا ’’تم جیو ہزاروں سال ‘‘ گا کر انہیں سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان سے ان کی سالگرہ پر ملاقات نہیں کر سکیں گے ۔

کیونکہ وہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ مصروف ہیں لیکن جب وہ واپس آئیں گے تو ہم سالگرہ منائیں گے۔ واضح رہے کہ فلم فیئر ایوارڈز آئندہ سال 20 جنوری کو منعقد ہوں گے۔

مزید :

کلچر -