اسرائیلی فوج کا فلسطینی طلباء کی پرامن احتجاجی ریلی پر حملہ ،متعددزخمی

اسرائیلی فوج کا فلسطینی طلباء کی پرامن احتجاجی ریلی پر حملہ ،متعددزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنین (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلبا کی ایک پرامن احتجاجی ریلی پر اندھا دھند آنسوگیس شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلبا زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے یعبد میں عزالدین القسام اسکول کے قریب فلسطینی طلبا کے ایک احتجاجی مظاہرے کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے نہتے طلبا پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے جب کہ کئی طلبا آنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی طلبا پر شیلنگ کی جس کے بعد مشتعل طلبا نے بھی صہیونی فوج پر جواباً سنگ باری کی۔ فلسطینی طلبا اور قابض فوج کے درمیان کئی گھنٹے آنکھ مچولی جاری رہے۔

مزید :

عالمی منظر -