سلمان پیشکش قبول کر لیں تو اچھا ہوگا: انیس بزمی

سلمان پیشکش قبول کر لیں تو اچھا ہوگا: انیس بزمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی)ہدایتکار انیس بزمی نے کہا ہے کہ اگر اداکار سلمان خان فلم نو انٹری کے سیکوئل’’ نو انٹری میں انٹری‘‘میں کام کی پیشکش قبول کر لیتے ہیں تو یہ ہمارے لئے بہت اچھا ہو گا، اگر وہ پیشکش قبول نہیں کرتے تو فلم کے لئے کسی دوسرے اداکار کی تلاش کرنا ہو گی۔ میڈیا کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے کہا کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کا کردار بہت چھوٹا تھالیکن انہوں نے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا۔

مزید :

کلچر -