ایران کے صوبہ البرز میں زلزلہ، 46 افراد زخمی

ایران کے صوبہ البرز میں زلزلہ، 46 افراد زخمی

تہران(اے پی پی) ایران کے صوبہ البرز میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے 46 افراد زخمی ہوگئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز تہران اور صوبہ البرز کے ملارد کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی12 کلومیٹر تھی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ البرز کے گورنر ہاؤس کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر مہدی مہرور نے کہا ہے کہ البرز میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں کے گھروں سے سراسیمگی کے عالم میں باہر نکلنے کی وجہ سے 46 افراد زخمی ہو گئے۔

زلزلے کے بعد انتظامی اور امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

مزید : عالمی منظر