اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل نہیں کریں گے، فلپائن

اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل نہیں کریں گے، فلپائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (اے پی پی) فلپائنی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گا۔ اس سے قبل ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ فلپائن ان دس ممالک میں سے ایک ہے، جو اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلپائنی حکومت سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام دوست ممالک پر یہ بات واضح کی جا چکی ہے کہ فلپائنی حکومت اس موضوع پر کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی۔ فلپائنی وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -