بھات کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6بچے ہلاک 3افراد کو بچالیاگیا

بھات کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6بچے ہلاک 3افراد کو بچالیاگیا

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6بچے ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد کو زندہ بچالیا گیا بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست کیرالہ کے دارلحکومت تھیرووانانتھا پورام سے 359 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع مالاپورام کے پانیوں میں 9افراد کو لے جانیوالی کشتی ڈوب گئی جسکے نتیجے میں 6بچے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ریسیکو عملے نے تین افراد کو زندہ بچالیا حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے بچے اپنے رشتہ داروں کے پاس چھٹیاں گزارنے جارہے تھے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

مزید : عالمی منظر