بالی ووڈ کے سلطان نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں

بالی ووڈ کے سلطان نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں

  

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی عکسبندی میرے لئے بہت زیادہ چیلنجنگ تھی:سلمان خان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار سلمان خان 27 دسمبر 1965ء میں پیدا ہوئے، وہ اداکار بلکہ گلوکار ، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان بھی ہیں، انہوں نے 1988 ء میں فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہیں فلم ’’میں نے پیارکیا ‘‘ بے حد مقبولیت حاصل ہوئیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں فلم ’’میں نے پیارکیا ، ہم آپ کے ہیں کون، کرن ارجن، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ساجن، ہم دل دے چکے صنم ، انداز اپنا اپنا، کچھ کچھ ہوتا ہے، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، بجرنگی بھائی جان، سلطان اور ایک تھا ٹائیگر شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی عکسبندی بہت زیادہ چیلنجنگ تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ میں فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی پسندیدگی پر اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں۔

مزید :

کلچر -