سعودی عرب: تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 6 افراد جاں بحق، شہری کو سزائے موت

سعودی عرب: تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 6 افراد جاں بحق، شہری کو سزائے موت

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں شراب کی حالت میں تیز رفتار گاڑی چلانے والے شہری نے 6 افراد کو ابدی نیند سلا دیا، عدالت نے مذکورہ شہری کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے ریاض میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں شہری محمد عبداللہ محمد القحطانی نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی ایک ہی خاندان پر چڑھا دی تھی۔تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے 1 بچی اور 3 خواتین سمیت 6 سعودی شہری جاں بحق ہوئے جن کی شناخت عبد الملک بن سعود الدحیم، ندی، نْھی اور عبیر اور بچی نورہ کے نام سے ہوئی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عبد اللہ محمد القحطانی شراب پی کر گاڑی چلا رہا تھا۔

حراست میں لیے گئے شہری کو عدالت میں پیش گیا تو اْس نے جج کے روبرو پیش ہوکر اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کی بنیاد پر اْسے شہریوں میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلانے کی دفعات کے تحت موت کی سزا سنائی گئی۔

مزید : عالمی منظر