میانمار نے راکھین کے شمالی حصوں میں کرفیو کے نفاذ میں 2ماہ کی توسیع کردی

میانمار نے راکھین کے شمالی حصوں میں کرفیو کے نفاذ میں 2ماہ کی توسیع کردی

ینگون(آن لائن)میانمار نے مزید سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ریاست راکھین میں کرفیو میں 2ماہ کی توسیع کردی ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماؤنگئاز کے ضلعی جنرل انتظامی ادارے کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت نے راکھین کے شمالی حصے میں سیکیورٹی استحکام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے کرفیو میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی دیں اثناء راکھین کے دارلحکومت سیستوانے میں حالات معمول پر آنے کے بعد وہاں سے بے گھر ہونیوالے لوگ واپس اپنے گھر میں لوٹنا شروع ہوگئے ہیں راکھین حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دوبارہ اپنے میں آباد کرنے کے لئے ہر طرح کی معاؤنت فراہم کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر