بیجنگ کے بعد شنگھائی کی آبادی بھی محدود رکھنے کا فیصلہ

بیجنگ کے بعد شنگھائی کی آبادی بھی محدود رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی/زنہوا ) چین نے شنگھائی کی آبادی کو 2035ء تک 25ملین تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس کا مقصد شنگھائی کو بڑے شہروں میں پیدا ہونے والے مسائل اور امراض سے محفوظ رکھنا ہے، حکومت نے بیماری کی تعریف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب ایک میگاسٹی میں آبادی ایک حد سے بڑھ جاتی ہے تو وہاں ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے اور شہری سہولتوں ، تعلیم اور صحت عامہ میں کمی ہوجاتی ہے۔
، اس لئے سٹیٹ کونسل نے کہا ہے کہ 2035ء تک شنگھائی کی آبادی کو 25ملین تک محدود کر دیا جائے گا اور تعمیری علاقہ 3200مربع کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گا ،شنگھائی کی موجودہ آبادی 24.19ملین ہے ۔ کونسل نے کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد شنگھائی کو اعلیٰ بین الاقوامی شہر بنانا ہے، شنگھائی دوسرا شہر ہے جس کی آبادی کو محدود رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس سے قبل ستمبر میں حکومت نے بیجنگ کی آبادی کو آئندہ تین سال کے دوران 23ملین تک محدود رکھنے کا اعلان کیا تھا ، بیجنگ کی موجودہ آبادی 22ملین ہے۔

مزید :

عالمی منظر -