فلم ڈسٹری بیوٹر زانڈسٹری کو تباہ کرنے کی تگ و دو میں مصروف

فلم ڈسٹری بیوٹر زانڈسٹری کو تباہ کرنے کی تگ و دو میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلم ڈسٹری بیوٹرز پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کی تگ و دو میں ہمہ وقت مصروف، بھارتی فلموں کی دہڑلے سے ریلیز کے بعد اب ایرانی اور ترکی کی فلموں کو بھی پاکستانی سنیما پر نمائش کے لئے پیش کرنے کے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ترکی اور ایرانی فلموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ ملک بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس سے قبل ترکی کی فلموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستانی سینماء گھر میں پیش کیا جاچکا ہے جو تجربہ تقریبا ناکام ہی رہا تھا البتہ اس عمل سے چھوٹے بجٹ کی فلم بنانے والے فلم ساز نے محدود بجٹ پر مبنی فلموں پر سرمایہ کاری کرنا چھوڑ دی تھی۔ اردو ڈبنگ میں غیر ملکی فلموں کی ریلیز سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو شدید نقصان ہونے کا خدشہ ہے ایک طرف پاکستان میں فلم انڈسٹری پر بھاری سرمایہ کاری ہورہی ہے تو دوسری طرف کم سرمائے سے بیرون ممالک سے فلموں کے امپورٹ کرکے پاکستانی سینماؤں پر چلانے کے معاہدات ہورہے ہی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز اور ایرانی فلم ڈسٹری بیوٹروں کے درمیان معاہدات ہوئے ہیں جن کو جلد پایہ تکمیل پہنچایا جائے گا۔ جس کے بعد ایرانی اور ترکی کی فلمیں بھی اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -