یہودی آباد کاروں اور انٹیلی جنس حکام کی قبلہ اول کی بے حرمتی

یہودی آباد کاروں اور انٹیلی جنس حکام کی قبلہ اول کی بے حرمتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز درجنوں یہودی یہودی آباد کاروں اور صہیونی ریاست کے انٹیلی جنس حکام نے فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ فلسطینی میڈیا نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہگزشتہ روز علی الصباح درجنوں یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کار مسجد اقصی میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔
اس موقع پر اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے بھی مسجد اقصی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق مسجد اقصی کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اول میں عبادت کیلئے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

مزید :

عالمی منظر -