قانون کی عمل داری،سعودی عرب کے بازاروں میں لیڈیز مانیٹرنگ ٹیمیں قائم

قانون کی عمل داری،سعودی عرب کے بازاروں میں لیڈیز مانیٹرنگ ٹیمیں قائم

ریا ض (آن لائن)سعودی عرب کی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دارالحکومت الریاض کے بازاروں میں قانون کی عمل داری اور نظم وضبط کے قیام کے لیے خواتین کی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیلدیدیں ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت الریاض کی مارکیٹوں میں مانٹیرنگ کے لیے قائم لیڈیز اہلکاروں کو لین دین میں قانون کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار ہوگا۔مانیٹرنگ اور چیکنگ کے دوران الریاض میں 78 تجارتی مراکز کا معائنہ کیا گیا اوران میں سے 18 مراکزکو غیرقانونی ہونے کی بناء پربند کیا گیاہے۔

مزید : عالمی منظر