ماورا حسین ’’ آنگن‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران شدید زخمی

ماورا حسین ’’ آنگن‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران شدید زخمی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ماورا حسین ڈرامہ سیریل’’ آنگن’’ کی ریکارڈنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں. ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سین کے دوران ان کی گردن اور کمرکی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ان کی گردن اور کمر پر پلستر چڑھادیا گیا .ماورا حسین نے زخمی ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہیں۔اس سیریل کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں جبکہ کاسٹ میں سجل علی،احد رضا میر ،احسن خان اور سونیا حسین قابل ذکر ہیں۔ ریکارڈنگ کا نیا سپل 5 جنوری سے وزیر آباد میں دوبارہ شروع ہوگا۔

مزید : کلچر