ہوا چانگ شینگ کی قیادت میں چینی وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات

ہوا چانگ شینگ کی قیادت میں چینی وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

د بئی (آئی این پی /زنہوا) چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی 19ویں قومی کانگریس کی کامیابیوں کو متعارف کرانے والے چینی وفد نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کا اپنا دورہ مکمل کر لیا ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے ایک متبادل رکن ہو چانگ شینگ کی قیادت میں اس وفد نے یو اے ای حکومت کے حکام ، کاروباری افراد اور اہم میڈیا اور تھنک ٹینک کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن میں سی پی سی پارٹی کانگریس کی روح اور اہمیت کو متعارف کرایا گیا ، ہوا چانگ شینگ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور نئے عہد کے لئے چینی خصوصیات والی اشتراکیت بارے صدر شی جن پھنگ کی سوچ سے آگاہ کیا ، متحدہ عرب امارات نے صدر شی کی قیادت میں چین کی تاریخی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ یو اے ای باہمی تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے پر تیار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -