دینی جماعتوں کا کل ملک بھر میں یوم تحفظ القدس منانے کا اعلان

دینی جماعتوں کا کل ملک بھر میں یوم تحفظ القدس منانے کا اعلان

  

لاہور (پ ر) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘ جمعیت علماءِ اسلام،جمعیت علماءِ پاکستان،جماعت الدعوۃ،تحریک تحفظ ختم نبوت،جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت نے جمعہ 29دسمبر کو ملک بھر میں یوم تحفظ القدس منانیکا اعلان کیا ہے جسکے تحت مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنیکے ضمن میں امریکی صدر ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کیخلاف ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں علماءِ کرام بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے جبکہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام بعد نمازِ جمعہ ملک کی مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر تحفظ القدس مظاہرے کیے اور جلوس نکالے جائینگے جبکہ لاہور ہوٹل عبد الکریم روڈ سے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکن قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور تحفظ بیت المقدس ریلی نکالیں گے جس سے دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنماء شرکت و خطاب کرینگے۔

دینی جماعتیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -