برصغیر میں آج تک قائد اعظم جیسا لیڈر پیدا نہیں ہوا،اعجاز چودھری

برصغیر میں آج تک قائد اعظم جیسا لیڈر پیدا نہیں ہوا،اعجاز چودھری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری کہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو تباہ کیا ہے یہی اشرافیہ ملکی وسائل کو کئی دہائیوں سے لوٹ رہا ہے ،نواز شریف کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کا شہباز شریف کو حساب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوا م کی خوشحالی کے راستے کو نواز شریف اور آصف زرداری مافیا نے روک رکھا ہے ،وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

آج تک قائد اعظم سے بڑا برصغیر میں انسان اور مسلمان پیدا نہیں ہوا ،قائد کی طرز زندگی او ر مثالی حکمرانی سے سبق سیکھنا چاہیے اورقائد کے افکار ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ،قائد نے کبھی پروٹول نہیں لیا ،ایک نا اہل اور قومی ملزم کو چالیس چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے ، ، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر کمپرو مائز نہیں کیا وہ ایک با اصول ، سچے اور دیانت دار انسان تھے۔ایم پی اے شنیلاروت ، امجد خان ، شبیر سیال ، عبدالکریم کلواڑ نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں ملک خادم حسین ، مہر نعیم اللہ تاج ، میاں اختر حسین ، متھاس خان ، علاؤ الدین ، چوہدری ساجد ، ملک فقیر حسین ، محسن شاہ ، چوہدری صفدر ، ذوالفقار ایڈوکیٹ ، عمران نیازی ، عدیل جوئیہ ، میاں سیلمان ڈاکٹر شہزاد ، فاروق شاہ، عرفان عباسی ، انیس میر ، منفر گوندل، غلام نبی ورک ، شہباز رحمانی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔

اعجاز چودھری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -