پاکستان آزاد اور جمہوری سوچ رکھنے والوں کا ملک ہے،افنان بٹ

پاکستان آزاد اور جمہوری سوچ رکھنے والوں کا ملک ہے،افنان بٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان 22کروڑ عوام کا ایک آزاد اور جمہوری سوچ رکھنے والوں کا ملک ہے اور اس کے وزیر اعظم کا فیصلہ کسی ایک نااہل خاندان کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں ہونا بلکہ یہاں کی عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 125کے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران 22کروڑ عوام کو بھیڑ اور بکریاں سمجھتے ہیں۔

،یہ دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں جبکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا کڑا احتساب کرنے کیلئے بے چین ہیں انشا اللہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اوراپنے منشور کے مطابق عوام کو معاشی اور سماجی انصاف ،صاف پانی ، تعلیم اور صحت کی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔

افنان بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1