تاجر وں پر غیر ضروری ٹیکس لگانا ظالمانہ اقدام ہے،عمر حفیظ

تاجر وں پر غیر ضروری ٹیکس لگانا ظالمانہ اقدام ہے،عمر حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) نائب صدر تحریک انصاف ٹریڈرزونگ عمر حفیظ شیروانی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا تاجربرادری پر غیر ضروری ٹیکسوں کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے ۔ ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت میں آکر ٹیکس ریکوری اور ٹیکس اصلاحات کا شاندار نظام متعارف کروائے گی ۔ ملکی خزانوں کو لوٹنے والے حکمرانوں نے قوم سے ٹیکسوں کا پیسہ اکٹھا کر کے ذاتی عیاشیوں پر خرچ کیا۔
عمر حفیظ