قائد اعظمؒ کے افکار پر عمل کر کے ترقی کی جاسکتی ہے،عبدالعزیز عابد

قائد اعظمؒ کے افکار پر عمل کر کے ترقی کی جاسکتی ہے،عبدالعزیز عابد

لاہور (پ ر) صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ اصول پسندی و خود اعتمادی قائد اعظم کے نمایاں پہلوں تھے جن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے شہر کے مقامی ہوٹل میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کے 144ویں یوم پیدائش کے سلسلے مغیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محسن بشیر ، صوفی کمال ، محمد حسین و دیگر رہنما موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ارض پاک کو قائد اعظم محمد جناح کے خوابوں کی تکمیل کے لیے ملک میں بسنے والے ہر شخص کو انفرادی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔بانی پاکستان کی مدبر ، دانشمند اور بابصیرت قیادت اگر میسر نہ ہوتی تو آج انگریزوں کے بعد ہمیں ہندو ں کی غلامی اختیار کرنی پڑتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملک کر اس وطن کو قائد اعظم کا اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہو گی ۔ عبدالعزیز عابد

مزید : میٹروپولیٹن 1