پنجاب کے محکمہ پولیس کو مثالی بنا دیا ہے،آزاد علی تبسم

پنجاب کے محکمہ پولیس کو مثالی بنا دیا ہے،آزاد علی تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ صوبے میں جرائم کا گرافکم کرنے ، تھانہ کلچر کی تبدیلی، پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے سے پولیس کو ایک جدید تربیت یافتہ فورس بنانے کے لئے اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے جس کی مدد سے پولیس کے امیج میں نمایاں اضافہ ہو ا ہے اور کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پولیس کو ایسا ادارہ بنایا جا رہا ہے جو شہریوں کے لئے مددگار اور ملزمان کے لئے خوفو دہشت کی علامت ہو ۔
پنجاب کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی مانیٹرئنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔سی پی او آفس میں پولیس سے شکایات کے ازالے کے لئے آئی ٹی بیسڈ 8787 پولیس کمپلینٹ سینٹر ز قائم کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس میں شفافیت کے فروغ کے لئے پولیس ملازمین کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس تیا ر کیا گیا ہے، پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے اور اسی نوعیت کے متعدد دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن سے تفتیش میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کوبھی ممکن بنایا گیا ہے
آزاد