ختم نبوتؐ کو نظام مصطفی کی تحریک بنانا ہو گا،پروفیسر آفتاب لودھی

ختم نبوتؐ کو نظام مصطفی کی تحریک بنانا ہو گا،پروفیسر آفتاب لودھی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ مفاد پرست اراکین مقننہ روایتی ''وڈیرہ شاہی'' نظام بدلنے نہیں دیں گے اس لئے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر تحریک تحفظ ختم نبوت کو تحریک نظام مصطفےٰ بنا دیا جائے۔گزشتہ روز قائداعظم محمد علی جناح کی تقریبِ ولادت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے بھی نظام خلافت کے نفاذ کا اظہار کیا تھا لیکن ہر ممکن طریقے سے اقتدار میں رہنے والے پشت در پشت اپنی اولادوں کو سیاسی وارث بناتے چلے جاتے ہیں اور اس اقدام سے انقلاب نہیں اضطراب پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت میں تیزی سے کمی آرہی ہے،ملک قرضوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ غریبوں کے لئے ''روٹی کپڑا اور مکان'' خواب بنتے جا رہے ہیں۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر یہی وڈیرے پشت در پشت اقتدار پر قابض رہیں گے اور عوام غربت و استحصال کاشکار رہیں گے۔

آفتاب لودھی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -