حضور ﷺ کی روشن زندگی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے،سید سلیمان گیلانی

حضور ﷺ کی روشن زندگی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے،سید سلیمان گیلانی

لاہور ( پ ر) بزم حسان کے زیر اہتمام جامعہ عبداللہ بن عمرؓ گجو متہ لاہور میں مہتمم مولانا صوفی عتیق الرحمن کی زیر صدارت عظیم الشان مقابلہ حسن قرآت و حمد ونعت میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات اور قراء عظام سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت تقریب سے ملک کے نامور علماء کرام مولانا محمد امجد خان، مولانا قاری احمد میاں تھانوی، مولانا مفتی ریاض جمیل، مولانا شہباز عالم فاروقی اور ملک کے نامور نعت خواں و شاعر محترم سید سلیمان گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی روشن زندگی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے عشق نبوی ؐ کا تقاضہ ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان حضور اکرم ﷺ کی ناموس اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’بزم حسان‘‘ ملک بھر میں حمد و نعت کی محافل کے ذریعہ عشق نبویﷺ کو فروغ دینے اور نسل نو کو سیرت طیبہ سے روشناس کرانے کے لیے مصروف عمل ہے تقریب میں پروفیسر مطیع الرحمن نفیسی، مولانا محمد قاسم گجر، صاحبزادہ حسان شاہد رام پوری، مولانا محمد نعمان حامد، مولانا کلیم جمیل، حافظ غازی الدین بابر ، مولانا نعیم الرحمن قصوری اور سید عبداللہ شاہ سمیت دیگر علماء و نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔

حسن قرآت

مزید : میٹروپولیٹن 1