سپیکر کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب اسمبلی کی عمارت کے کام کا جائزہ لیا

سپیکر کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب اسمبلی کی عمارت کے کام کا جائزہ لیا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ میں تعمیراتی کام کے جائزہ اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر نے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کی اجلاس میں سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، NCAاوردیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پرسپیکر نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارچ 2018تک تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ قبل ازیں سپیکر نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا دورہ بھی کیا۔

سپیکر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -